Nusrat Fateh Ali Khan and Anand Bakshi (Making of Kache Dhagy)
ایک حسین واقعہ
تحریر : امجد چودھری
1996میں انڈین فلم کچے دھاگے کی شوٹنگ کا کام شروع
ہوا جسکا میوزک نصرت فتح علی خان نے دیا. اس سلسلے میں نصرت فتح ممبئی کے ایک ہوٹل
میں ٹھہرے ہوئے تھے انکا وزن اتنا بڑھ گیا تھا کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے
قاصر تھے. اس فلم کے گیت آنند بخشی لکھ رہے تھے. نصرت صاحب نے انکو پیغام
بھیجا کہ آپ میرے پاس آجائیں تو مل کر کام شروع کیا جائے. مگر آنند بخشی نے اسکو
اپنی توہین سمجھا کہ میں کیوں جاؤں ادھر یہ پاکستان سے آیا اور غرور دیکھا رہا.
خیر وہ گیت لکھ کہ
نصرت فتح کو بھیجتے تو خاں صاحب غلطیاں نکال کر واپس بھیج دیتے اور خان صاحب جو
دھن بنا کر بھیجتے وہ بخشی صاحب کیڑے نکالنے لگ جاتے. اس چیز کو پندرہ دن ہوگئے
کوئی کام نا بن سکا.
آخر میں نصرت فتح علی خان نے فلم ڈائریکٹر سے کہا
کہ آپ بندے بلوائیں اور میرے جانے کا انتظام کریں میں بخشی صاحب سے ملنا چاہتا
ہوں. خاں صاحب کے وزن کی وجہ سے وہ عام گاڑی میں بھی نہیں جاسکتے تھے. خیر کسی
طریقے سے وہ بخشی صاحب کے گھر پہنچے اب مسلہ یہ تھا کہ بخشی دوسری منزل پر رہتے
تھے. لوگوں نے خان صاحب کو سہارا دیکر اوپر لےجانے لگے اتنے میں آنند بخشی نے دیکھ
لیا کہ سات آٹھ لوگ ایک بندے کو اٹھا کر لا رہے ہیں. وہ فوری آئے اور آتے رونا شروع
کر دیا اور نصرت صاحب سے معافیاں مانگنے لگ گئے انکے الفاظ تھے کہ مجھے معاف کر
دیں میں اپنے بکواس ترین خیالات میں پتہ نہیں کیا کیا سوچ گیا اور کہہ گیا. چلیں
آپکے کمرے میں جا کر کام کرتے ہیں. پھر کام ختم ہونے تک آنند بخشی اور نصرت فتح
علی خان ایک ساتھ رہے. اور فلم کا میوزک اور گانے اپنی مثال آپ ہیں. اور سننے سے
تعلق رکھتے ہیں. اسی فلم کا ایک سب سے مشہور گانا.
. "خالی
دل نہیں اے جان وی منگدا عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگدا"
یہ گانا نصرت فتح علی نے پنجابی سنگر ہنس راج ہنس
سے اور الکا یاگنک سے گوایا تھا. مگر خاں صاھب نے اس گانے کی جو ریہرسل اپنی آواز
میں انند بخشی کے کہنے پر کی اسکی آڈیو میرے پاس موجود ہے. خاں صاھب کا ایک فین
ہونے کے ناطے میں نے آج پہلی بار وہ گانا انکی آواز میں سنا جو کہ صرف ریہرسل تھا.
اللہ نصرت صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا
فرمائے آمین
very good article, you can become a good writer if you write more and more. best of luck.
ReplyDeleteAmeen❤
ReplyDelete