سانحہ مشرقی پاکستان 16 دسمبر 1971
16 دسمبر 1971 سانحہ مشرقی پاکستان تحریر: امجد چودھری قسط اول 16 دسمبر 1971 ڈھاکہ کے رمنا ریس پارک میں ایک ہجوم سا برپا تھا۔ لوگ جوق در جوق ایک تقریب دیکھنے پہنچ رہے تھے یہ تقریب کسی ڈرامہ یا فلم کی نہیں بلکہ پاکستان کی طرف سے لیفٹینٹ جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کی طرف سے جنگ میں شکست اور ہھتیار ڈالنے کی تھی۔ جنرل نیازی پاکستان کی ایسڑن کمانڈ کے سربراہ کی حثیت سے اور انڈیا کی طرف سے جنرل جگجیت سنگھ اڑورہ اپنی کلف لگی پگڑی اور وردی کے ساتھ موجود تھا۔ تقریب شروع ہوئی اور جنرل نیازی نے ایک کاغذ پر دستخط کر کے اور اپنا سروس پستول دیکر مشرقی پاکستان انڈیا کے حوالے کر دیا جو بعد میں بنگلہ دیش بنا۔ اس تقریب کے بعد ٹائیگر نیازی اور جوانوں کے جنرل کے نام سے مشہور جنرل نیازی جو 1965 کی جنگ میں ستارہ جرات اور دوسری جنگ عظیم میں ملٹری کراس تھا ساری دنیا کی نظر میں بزدل اور غدار مشہور ہوگیا جو کہ آج تک بھی مشہور ہے جبکہ دوسری طرف جنرل جگجیت سنگھ جسکے سروس ریکارڈ پر کوئی خاص چیز نہیں تھی سارے بھارت اور دنیا میں ایک فاتح اور ہیرو کے طور پر مشہور ہے۔ اس واقع کا سارا الزام پاک فوج پر ...